شعبہ ماحولیاتہ

 
ہمارا یقین ہے کہ " انسان محض زمین کا اشتراک کریں۔ ہم صرف زمین کی حفاظت کر سکتے ہیں، اس کے مالک نہیں بن سکتے"

ایک سماجی ذمہ دار کمپنی ہونے کے ناطے لال پیر اپنے آپریشنز کے ماحولیاتی پہلوؤں اور ان کے اثرات کی تخفیف پر مسلسل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ 1994 میں کمپنی کے آغاز سے ماحولیاتی بیداری ہمارے کام میں کی بنیاد ہے ۔تب سے مختلف ماحولیاتی منصوبے جاری ہیں، اور ہم مسلسل اپنے نظام کو اپ گریڈ اور اپنے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
بجلی کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی اقتصادی ترقی، سلامتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے ضروری ہے، اور ہم سنجیدگی سے اس ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں۔ہم باخبر رہ کر اور مسلسل حفاظت اور کاروبار کی ماحولیاتی کارکردگی کوبہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔